یہ قدم خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں فوجی موجودگی کو منظم بنانے کیلئے اٹھایا گیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکاکے صدر جو بائیڈن نے مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کے ایک حصے کے انخلا کا حکم دے دیا وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ قدم خلیج فارس اور مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی کو ایک بار پھر منظم بنانے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے،3 پیٹریٹ میزائل سسٹم، جن میں سے ایک سعودی عرب کے شہزادہ سلطان ائر بیس میں نصب ہے، ہٹا لیے جائیں گے بتایا گیا ہے کہ پینٹاگون ان فوجی ساز و سامان اور ٹریننگز کا جائزہ لے رہا ہے جن کی سعودی عرب کو ضرورت ہے،رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا سے امریکہ کے بہت سے فوجی ساز و سامان باہر نکال لیے گئے ہیں تاکہ دوسرے علاقوں کی ضرورتیں پوری کی جا سکیں


































