موجودہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ کورونا وائرس ہے جو کہ خطرناک ہے
لندن (نیوزڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوتی ہوئی عالمی معیشت کی بدترین صورتحال دنیا کو تیسری جنگِ عظیم کی طرف لے جاسکتی ہے، برطانیہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر جنرل نک کارٹر نے کہا کہ عالمی علاقائی تنازعات بڑھ کر ایک مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں ، برطانیہ اور باقی دنیا کو تاریخ اور ان بین الاقوامی غلطیوں سے جو گزشتہ صدی کی دو عالمی جنگوں کا سبب بنی اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے، موجودہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ کورونا وائرس ہے جو کہ خطرناک ہے،ان حالات میں علاقائی تنازعات کا حقیقی خطرہ بھی درپیش ہو سکتا ہے جو بڑھ کر غلط اندازوں کی طرف جاسکتا ہے، غلط اندازوں کا مطلب اس میں زیادہ لوگ شامل ہو جائیں ، زیادہ ہتھیار شامل ہو جائیں اور اس سے پہلے کے اس پر قابو پایا جائے یہ جنگ کی صورت اختیار کرلے


































