متنازع سیکیورٹی پالیسی پر احتجاج، دکانیں اور گاڑیوں کو آگ لگادی
پیرس(نیوزڈیسک ) فرانس میں پولیس کے پرتشدد اقدامات اور صدر میکرون کی سیکیورٹی پالیسی کے خلاف پیرس کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین متنازع سیکیورٹی پالیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا، پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں مشتعل مظاہرین نے متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی شہریوں کے ساتھ پولیس کے غیر انسانی روئیے اور نسلی و نفرت انگیز اقدامات کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد میکرون حکومت نے سوشل میڈیا پر اس طرح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کئے جانے کو جرم قرار دیدیا ہے جس سے عوام میں خاصی ناراضی بھڑک اٹھی ہے،مخالفین کا کہنا ہے کہ صدر میکرون اور ان کی حکومت دوسروں کو تو آزادی اظہار کا سبق پڑھاتے ہیں لیکن اپنے ملک میں اس پر قدغنیں لگا رہے ہیں


































