ایسی کمیٹی بنائی جائے جو اہلسنت کے موضوعات کے ایس او پیز طے کرے
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)چیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو محفوظ عن الخطا سمجھتے ہیں، آپ کی نسبت خطا کرنا یا آپؑ کو خطاکار کہنا گمراہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے سنی اتحاد کونسل کے سوشل میڈیا پیج پر سیدہ طاہرہ، بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے حوالے سے جو موقف دیا ہے، اس پر ہمیں کہا گیا کہ آپ رافضی ہو گئے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہماری تربیت جن اساتذہ نے کی ہے انہوں نے ہمیں یہ نہیں کہا کہ گالی کے ساتھ کسی کا موقف رد کریں، بلکہ دلیل سے رد کریں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈاکٹر آصف اشرف جلالی کے پاس وفد بھجوایا تھا اور کہا تھا ، فدک کے معاملے پر بی بی پاکؑ کیخلاف کوئی بات کرنا بہت بڑی جہالت ہے، ہم نے یہ بھی کہا کہ آپ سے غلطی ہوگئی ہے تو معافی مانگ لیں، لیکن انہوں نے معافی نہیں مانگی ، انہوں نے کہا کہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جو اہلسنت کے ایس او پیز طے کرے تاکہ وہ یہ طے کر سکیں کہ کون کون سے موضوعات پر بحث کر سکتے ہیں


































