مقبوضہ علاقوں میں 10 ہزار سے زائد شہادت پسند افرادموجود ہیں
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس کے رہنما یحیی السنوار نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد مزاحمت کی طاقت ذرہ برابر بھی متاثر نہیں ہوئی ، مزاحمت کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ ہر منٹ پر 100 سے 200 کلومیٹر تک مار کرنے والے سینکڑوں میزائل اسرائیل پر مار سکتی ہے اور جنگ کے آخری مرحلے میں یہ امکان پیدا ہو گیا تھا کہ تل ابیب کی جانب 300 کیلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل فائر کئے جائیں لیکن جنگ بندی کا احترام کرتے ہوئے یہ کارروائی روک دی گئی ، دشمن کو جان لینا چاہئے کہ جنگ کے دوران جو کچھ ہوا وہ ایک چھوٹی سی فوجی مشق تھی اور اگر وہ اپنی تباہی چاہتی ہے تو بیت المقدس میں اپنے منصوبوں کو نافذ کرے، مقبوضہ علاقوں میں 10 ہزار سے زائد شہادت پسند افرادموجود ہیں جو مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کے حملے کی صورت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہیں، جنگ کے دوران اسرائیل کی خفیہ ایجنسی بری طرح ناکام رہی
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غزہ کی جنگ ایک چھوٹی سی فوجی مشق تھی،حماس رہنما
غزہ کی جنگ ایک چھوٹی سی فوجی مشق تھی،حماس رہنما
-
Ilyas - جون 3, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































