سندھ حکومت کو اختیارات کا ناجائز استعمال بند کردے، علامہ باقر زیدی
کراچی (نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر مجالس عزا سے خطاب پر لگائی جانے والی پابندی کی مذمت کرتے ہیں، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ہمیشہ وحدت و اخوت اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا،انہیں اہل سنت برادران بھی احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہ اقدام سراسر تعصب پر مبنی ہے اور تکفیری گروہوں کو خوش کرنے کے لئے کیا گیا ہے ، سندھ حکومت کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی


































