Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

عصائب اہل الحق تحریک نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی عراق کیلئے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے۔

امریکی حملہ ناقابل قبول، عراقی سالمیت پر کھلی جارحیت ہے (عالمی برادری)
امریکی حملہ جوابی اقدامات کو جنم دے گا،کوئی بھی غلط اقدام خطے کی سیکیورٹی کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، روس،خطے میں نئی اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے،چین
یہ عراقی عوام کی خودمختاری اور آزادی پر حملہ ہے،شام، امریکا علاقے میں غاصبانہ موجودگی کا سلسلہ ختم کردے، ایران،خطے میں بدامنی کی اصل جڑامریکا ہے،پاسدارن انقلاب
تہران/ماسکو /بیجنگ (نیوز ڈیسک)عالمی برادری نے بھی عراق پر امریکی حملے کو جارحیت سے تعبیر کیا ہے، روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی حملہ ناقابل قبول اور جوابی اقدامات کو جنم دے گا، امریکا اور کتائب حزب اللہ کے ایک دوسرے پر حملے ناقابل برداشت ہیں،دونوں فریق تحمل کا مظاہرہ کریں،کوئی بھی غلط اقدام خطے کی سیکیورٹی کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، شام کی وزارت خارجہ نے عراقی عوام اور حکومت سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے عراق کی سالمیت پر حملہ کیا،یہ عراقی عوام کی خودمختاری،آزادی اور اقتدار اعلیٰ پر حملہ ہے،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکی فوجیوں کی جارحیت اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے اڈوں پر امریکی حملوں کو دہشتگردی کا کھلا مصداق قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو علاقے میں اپنی غاصبانہ موجودگی کا سلسلہ ختم کرنا چاہئے، سپاہِ پاسداران نے کہاکہ امریکی حملہ عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،اس حملے نے پھر ثابت کر دیا کہ خطے میں بدامنی، ہرج و مرج، افراتفری اور جنگی جنون کی اصلی جڑ خود امریکا ہے، حشد الشعبی کی داعش کیخلاف لازوال اور فیصلہ کن دلیری کو عراقی عوام نہ صرف کبھی بھول نہیں پائیں گے بلکہ عراقی عوام اپنی سرزمین پر موجود ناامنی اور غیر ملکی طاقتوں کیساتھ مقابلے میں اسی کو اپنے لئے نمونہ عمل بھی سمجھتے ہیں، چین نے بھی حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے خطے میں کسی نئی اشتعال انگیزی سے گریز پر زور دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular