مقصد حج کے پیغام کو دنیا بھر کے مسلمانوں میں پہنچانا ہے
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت نے امسال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کرنے کا اعلان کردیا، حرمین شریفین کے امور کی کمیٹی کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا کہ اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کے لیے خطبہ حج کو دس عالمی زبانوں میں نشرکیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد حج کے خطبے کی اہمیت اور اس کے ذریعے دئے جانے والے پیغام کو دنیا بھر کے مسلمانوں میں پہنچانا ہے، خطبے کو اردو، انگریزی، فارسی، بنگلا، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہاوسا اور مالے زبانوں میں نشر کیا جائے گا، گزشتہ برس سعودی حکومت نے اردو سمیت پانچ زبانوں میں نشر کیا تھا


































