ٹرمپ بے اصول شخص اس پر بالکل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ،مرییانے ٹرمپ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ڈونلڈٹرمپ کی بھتیجی کے بعد سگی بہن نے بھی بھائی کو نالائق اور نکما قراردیدیا، واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کی بھتیجی اور بہن کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک کی ہے، جس میں مریانے ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی کو ظالم اور جھوٹا قرار دیا ہے، یہ گفتگو مبینہ طور پر نومبر 2018 میں ریکارڈ کی گئی تھی، خفیہ ریکارڈنگ میں مرییانے نے ٹرمپ کو اصولوں کے بغیر ایسا شخص قرار دیا ہے جس پر بالکل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا، بہن نے انکشاف کیا کہ ٹرمپ کو کسی کالج میں داخلہ نہیں مل رہا تھا، میں نیویارک کے تمام کالجزمیں لے کرگئی آخرکار اسے فورڈہم میں داخلہ ملا ، داخلہ ٹیسٹ میں ٹرمپ نے اپنے دوست کوبٹھایا، بہن نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یونیورسٹی میں ٹرمپ اپنے امتحان دوست سے دلواتے رہے، بھائی بچپن سے ہی نالائق تھا اکثر اس کا ہوم ورک میں کرتی تھی


































