Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان

پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی پھیلا کر خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، مودی سرکار کی جانب سے کسانوں پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، بھارتی پنجاب میں اس وقت کسانوں کی تحریک چل رہی ہے، پوری دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے، بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بےنقاب ہو گیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے لیکن پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے، بھارتی قیادت انتہا پسند عناصر کو ہوا دے کر الیکشن جیتی ہے، بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے، پاکستان جھوٹ کے بجائے سچ کے ساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گا، پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ زاہد حفیظ نے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں ایک سال میں ماورائے عدالت 300 کشمیریوں کو قتل کیا گیا، سیکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر الزام کے قید میں رکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular