
بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے اور پھر ایک ہی دن میں 67 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اسی عرصہ کے دوران 63 ہزار سے زائد مریضوں کے صحتمند ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 67151 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 3234475 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 63173 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحتمند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2467759 ہوگئی ہے۔


































