بھارت کی 28 میں سے 10 ریاستوں میں تبدیلی مذہب پر پابندیاں ،وائرس پھیلانے کا الزام مسلمانوں پر، گائے کاٹنے پر 1700 سے زائدمقدمات
چینی حکومت نے سنکیانگ کو ایک کھلی ہوئی جیل میں تبدیل کردیا ہے، مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ میں پاکستان میں دہشت گردی میں کمی کا اعتراف
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) دنیا میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش کردی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی عدالت نے بابری مسجد کے 32 حملہ آوروں کو بری کردیا، اترپردیش میں گائے ذبح کرنے پر 1700 سے زائد کیسز، چار ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے گئے ، 28 میں سے 10 ریاستوں میں تبدیلی مذہب پر قدغنیں عائد ہیں ،بھارتی سرکار اور میڈیا نے کورونا وائرس پھیلانے کا الزام مسلمانوں پر ڈالا،مقبوضہ جموں اور کشمیر میں محرم کا جلوس نکالنے پر پابندی لگائی گئی اور 2سو عزاداروں کو گرفتار کیا گیا،رپورٹ میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کا اعتراف کیا گیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت نے سنکیانگ کے پورے خطے کو ایک کھلی ہوئی جیل میں تبدیل کردیا ہے، یوں تو چین نے ایغوروں کی تربیت اور جبری مزدوری کیلئے پہلے ہی بڑی تعداد میں کیمپ قائم کر رکھے تھے لیکن اس نے اب جبر اور زیادتی کا دائرہ پورے صوبے تک وسیع کر دیا ہے ،لوگوں کی نقل و حمل کی نگرانی کی جا رہی ہے،لوگوں کو ایغوروں کے ساتھ رہنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ وہ ان پر ہر وقت نگاہ رکھ سکیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- بھارت اور چین میں مسلمانوں کے حقوق کی پامالی


































