قران وسنت کی بالادستی،اقتدار کی منتقلی سے متعلق شق تبدیل کی جائے گی
ریاض(نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاہی آئین میں قرآن و سنت کی ا ٓئینی بالادستی اور انتقال اقتدار سے متعلق شق میں تبدیلی کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے، سعودی عرب کے سوشل میڈیا پر سرگرم سیاسی و سماجی کارکن مجتہد نے ٹوئٹ کیا کہ بن سلمان آئین میں درج قران و سنت کی بالادستی سے متعلق شق کو ختم کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے اپنے سابق مشیر سعود القحطانی کو حکم دیا ہے کہ وہ مذکورہ شقوں کو بائی پاس کرنے کا فارمولا تیار کریں ، سعود القحطانی نے اس سے پہلے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں دینی اثرات کو کم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا جس پر بن سلمان نے من عن عملدرآمد کرایا ہے، وہ انتقال اقتدار سے متعلق شق بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں تا کہ بادشاہت بھائی کے بجائے ان کے بچوں اور پوتوں کو منتقل ہوتی رہے۔


































