ٹرمپ کی نسل پرستانہ پالیسیاں ختم کرو ں گا، بائیڈن
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اورنسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو ہر شعبے میں نمائندگی ملے گی، بطور صدرمیں مسلمانوں سے ہرمعاملے میں رائے لوں گا اور ان نسل پرست پالیسیوں کو ختم کروں گا جو ڈونلڈ ٹرمپ نے اول روز سے مسلمانوں پر لگا رکھی ہیں، مسلم فار بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقدہ ورچوئل فنڈ ریزنگ کے شرکاءسے گفتگو میں بائیڈن نے برائی کو روکنے سے متعلق حدیث ’اگر تم میں سے کوئی برائی دیکھے تو اس کو ہاتھ سے روکے، اگر ایسا نہ کرسکے تو اپنی زبان سے روکے اور جو یہ بھی نہ کر سکتا ہو وہ اسے دل میں برا کہے’ بھی سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا، بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی مسلمان الیکشن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آپ کی زبان ، بازو اور دل میری کوششوں کے ساتھ ہیں


































