
اسلام آباد :اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے مطابق 500فلسطینی طلباءو طالبات کو اسکالرشپ فنڈز مہیا کیے جا رہے ہیں یہ تمام طلباءو طالبات پاکستان کی سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں دو سال تک انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر سکیں گے پاکستان کی 24 نجی اور 14 پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں فلسطینی طلباء کو داخلے مل سکیں گے فلسطینی طلباء پاکستانی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اسلامی تعاون تنظیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی معاشرے کے تعلیمی اور معاشرتی ڈھانچے کو تباہ کیا گیا ہے جس کی تعمیر نو کے لئے فلسطینی طلباء کے لئے اعلی تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔


































