امریکی انخلا محاذ استقامت کے کمانڈروں کی شہادت کے انتقام جیسا ہے،فالح الفیاض
حشد الشعبی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو محاذ استقامت کے کمانڈروں کی شہادت کے انتقام کی مانند قرار دیا ہے ، عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے پہلی برسی کے پروگرام سے خطاب میں کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا محاذ استقامت کے کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکا رفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے انتقام کی مانند ہے ، امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا ، محاذ استقامت کے قاتلوں کا وجود عراق میں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ، اس شرمناک جرم کا ارتکاب کرنے والے ٹرمپ، امریکی عوام کی شرمساری کا باعث بنے ہیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکی قاتلوں کا وجود عراق میں ہرگز برداشت نہیں، حشد…


































