مائیک پومپیو بری نیت سے اتحاد کی پیشکش کر رہے ہیں ،ترجمان وزات خارجہ
ماسکو (نیوزڈیسک) امریکا نے روس کو چین کیخلاف اتحاد میں شمولیت کی تجویز دیدی ، جس پر ماسکو نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے، وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کانے کہا کہ امریکا چین مخالف اتحاد کی تشکیل کی تجویز دے کر روس وچین کے درمیان شگاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بری نیت سے ایسے اتحاد کی پیشکش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ چال کامیاب ہونے والی نہیں، زاخاروا کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی کوششوں کے برعکس روس اپنے شریک چین کے ساتھ تعاون میں توسیع کر رہا ہے اور رشتوں کو مضبوط بنا رہا ہے، اس لئے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات سے دنیا کے امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے


































