اس بزدلانہ اقدام سے ہمارا عزم و ارادہ اور مضبوط ہو گیا ہے
تہران(نیوز ڈیسک) شہیدجنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدکی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا،اپنے والد کے جنازے کے موقع پر خطاب میں زینب نے اپنے والد کی موت پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیوانے ٹرمپ یہ مت سمجھنا کہ میرے والد کی موت کے ساتھ سب کچھ ختم ہوگیا، نہ صرف کچھ بھی ختم نہیں ہوا بلکہ تمہارے اس بزدلانہ اقدام سے ہمارا عزم و ارادہ اور مضبوط ہو گیا ہے، ہم پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ اس راستے پہ اپنے قدم جاری رکھیں گے،ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے سید مقاومت حسن نصراللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے چچا میرے بابا کی شہادت کا انتقام ضرور لیں گے، میرے والد نے مظلومین کا انتقام لیا، لہٰذا ان کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے ہر مظلوم کے خون کا انتقام لیا جائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا واسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا،زینب سلیمانی
امریکا واسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا،زینب سلیمانی
-
Ilyas - جنوری 10, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 42
- 0 minute read


































