حکومت جنگ بھڑکانے اور سیاسی کھیل میں مگن رہی اور وائرس پھیل گیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکا نے ہر قسم کے بموں کے ڈھیر لگارکھے ہیں لیکن اس کے پاس حفاظتی ماسک موجود نہیں، ویب سائٹ
کامن ڈریمز کے مطابق ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ ایران کیخلاف جنگ بھڑکانے، سیاسی کھیل اور انتخابی سروے کے نتائج میں اتنا مشغول ہوگئی ہے کہ ان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی خبر ہی نہیں ہوئی،ٹرمپ انتظامیہ کے پاس اس خطرناک وائرس سے مقابلے کے لئے بہت زیادہ وقت تھا،ملک میں ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ وائرس سے مقابلے میں فرنٹ لائن پر سرگرم نرسیں، اپنے اسٹرال سے ہاتھ اور منہ ڈھکنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کے پاس کافی مقدار میں ماسک نہیں ہیں جبکہ امریکا کے پاس ۵ سو پاؤنڈ، دس ہزار پاونڈ کے بم، فضائی بم اور افغانستان، پاکستان، عراق، یمن، سومالیہ، مغربی افریقہ اور دیگر ٹارگٹس کے لئے مختلف قسم کے بم اور گولیاں موجود ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکا میں بموں کے ڈھیر لیکن حفاظتی ماسک کی قلت


































