امریکی انخلا کا پروگرام بھی مشکوک اور نئی سازش لگتا ہے ، علما، سیاستدان دانشور
کابل(نیوز ڈیسک) افغان علما، سیاستدانوں اور دانشوروں نے امریکی موجودوگی کو جنگ ،بدامنی اور منشیات میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ قرار دیا ہےافغانستان میں امریکی 20بیس سالہ موجودگی کے نتائج سے متعلق جائزہ اجلاس کابل میں ہوا جس میں بیرون اور اندرون ملک افغان علما ، سیاستدانوں اور دانشوروں کی ایک تعداد نے حصہ لیا، شرکا نے افغانستان میں امریکی موجودگی کی وجہ اس کی توسیع پسندی کو قرار دیا اور کہا کہ پورے افغانستان میں دہشتگردانہ حملے اور جنگ امریکی موجودگی کا نتیجہ ہے ، امریکا نے امن و سیکورٹی قائم کرنے کے بہانے افغانستان پر حملہ کیا لیکن اس کی وجہ سے جنگ و تشدد اور منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے ، شرکا نے امریکی انخلا کے پروگرام کو بھی مشکوک اور نئی سازش سے تعبیر کیا۔
































