Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

افغانستان سے مئی تک امریکی فوج نہ نکالنے کا اعلان

جنگ ختم کرکے ہی فوجیوں کو واپس بلایا جا سکتا ہے، اس بات کا یقین ضروری ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا ،امریکی وزیرخارجہ
 یکم مئی کی ڈیڈلائن پر عمل ہوتا نظرنہیں آتا،طالبان بھی آماد ہ ہوگئے، امریکی میڈیا، امریکی انخلا کے بعد بھی افغان فورسز قدم جما سکتی ہیں،افغان وزیرداخلہ
 کابل(نیوز ڈیسک) طالبان کی شدید مخالفت کے باوجود امریکا نے افغانستان میں فوج برقرار رکھنے کا اعلان کردیا، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ دوحہ سمجھوتے کی بنیاد پر بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ، جنگ کا خاتمہ کر کے ہی امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جا سکتا ہے اس لئے کہ اس بات کا یقین حاصل ہونا ضروری ہے کہ افغانستان اب دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا ہے،اس سے پہلے امریکی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ افغانستان سے امریکی فوج کامکمل انخلا تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے یکم مئی کی ڈیڈلائن پر عمل ہوتا نظرنہیں آتا ،جوبائیڈن انتظامیہ شراکت اقتدار سے متعلق تجویز پر عمل کے لیے ڈیڈ لائن بڑھانا چاہتی ہے ، میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کی جانب سے بھی نئی ٹائم لائن پر آمادہ ہونے کا امکان ہے،افغان وزیر داخلہ مسعود اندرابی نے کہا ہے کہ ملک سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھی افغان سیکیورٹی فورسز اپنے قدم جما سکتی ہیں، انہوں نے امریکا کی جانب سے اس تنبیہہ کو چیلنج کیا جس میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ امریکی فوج کی واپسی کی صورت میں طالبان تیزی سے مختلف علاقوں پر قبضہ جما لیں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular