انسانیت کی فلاح رسول اکرم کی سنت کی پیروی میں ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر پاکستان عارف علوی نے جشن میلادالنبی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے آپ کی حیات اور قرآن کا پیغام عام کرنا ہوگا ،انسانیت کی فلاح یقیناً آپ کی سنت کی پیروی میں ہے، آپکی سیرت ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے ، حضور اکرم کی سنتوں پر مکمل طور پر عمل کرنا ہوگا تاکہ ہماری زندگیوں میں بھی آپکی تعلیمات کاعکس نظر آئے ، انہوں نے کہا کہ گستاخی کے قابل مذمت واقعات پر مسلمانوں میں غم وغصہ پایاجاتا ہے۔


































