Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل،امارات،سعودیہ اور بحرین ایک صف میں آگئے

عراق پر امریکی حملہ جائز اور دفاع کا حق قرار، حشد الشعبی کی مذمت
جدہ(نیوز ڈیسک)عراق پر امریکی حملوں کے خلاف سعودی عرب،بحرین،اسرائیل ایک صف میں کھڑ ے ہوگئے ہیں اور انہوں نے امریکی حملوں کو جائز قرار دیتے ہوئے حشد الشعبی کی مذمت کردی، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعز کو فون کرکے اپنی ننگی جارحیت کے بارے میں بتایا،بن سلمان نے حملے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے دفاع کا حق ہے،انہوں نے عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زائد النہیان سے بھی بات کی،اماراتی ولی عہد نے اسے امریکا کی دفاعی کارروائی قرار دیا، بحرین کی وزارت خارجہ نے امریکی حملوں کی حمایت کی اور مبینہ دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دوست ملک کی حیثیت سے واشنگٹن کے کردار کو سراہا،اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھی امریکی حملے کا خیرمقدم کیا،امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے بنیامین نیتن یاہو نے خلیج فارس کے خطے میں ایران اور اس کی ملیشیاؤں کے خلاف امریکی کارروائی کو اہم قرار دیا اور اسے سراہا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular