4آذری فوجی ہلاک، کئی زخمی ،دونوں کے ایک دوسرے پر الزامات
لندن(نیوز ڈیسک) آذر بائیجان اور آرمینیا میں ایک بار پھر مسلح جھڑپیں شروع ہوگئیں ، قرہ باغ میں دونوں ممالک کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 4 آذری فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ، دونوں ممالک کے درمیان روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا اور دونوں ہی نے ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں ، آذر بائیجان کا کہنا ہے کہ نگورنو قرہ باغ کا جو علاقہ 10 نومبر کو حاصل کیا تھا وہاں دوبارہ جھڑپ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کئی فوجی زخمی ہوگئے ہیں


































