ہم شہدا کے راستے کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے،مارچ کے شرکا کاعزم
صنعا (نیوز ڈیسک)شہید قاسم سلیمانی، ان کے میزبان شہید ابومہدی المہندس اور رفقا کی پہلی برسی پر یمن میں عظیم الشان ملین مارچ کیا گیا،مارچ کے شرکا نے یمنی، ایرانی و عراقی شہدا کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی مذمت اور اسلامی مزاحمتی محاذ کی حمایت میں متعدد نعرے درج تھے ، مظاہرین نے صعدہ تا بغداد خودمختاری کے حصول کے لئے واحد راہ جاری ہے ،شہید سلیمانی کے خون کی قسم.. مجرموں سے انتقام لیں گے جیسے نعرے لگائے گئے ،مارچ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا گیا جس میں شہید کے نورانی راستے پر چلتے رہنے اور یمنی سپریم لیڈر سید عبدالملک بدر الدین الحوثی کے پرچم تلے قرا نی ذمہ داریوں کی بھرپور ادائیگی پر زور دیا گیا اور کہاگیا کہ راہِ حق کے شہدا نے حق و حقیقت اور دین کی پاسداری کی خاطر اپنی جانیں فدا کی ہیں اور ہم شہدا کے راستے کو ہمیشہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- یمن:شہید قاسم سلیمانی کی برسی پر عظیم الشان ملین مارچ


































