Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

یمن میں امریکی و برطانوی فوجیوں کی تعیناتی کا انکشاف

یمن کے صوبے المہرہ کے جوانوں کے امور کے نمائندے نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی فوجی یمن کے مشرقی علاقے میں واقع ایک ایرپورٹ میں تعینات ہیں۔ یمن کے صوبے المہرہ کے جوانوں کے امور کے نمائندے بدر کلشات نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ اور برطانوی فوجی الغیضه ایر پورٹ میں تعینات ہیں اور یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہنزل نے اس ایرپورٹ پر موجود فوجیوں کے مرکز کا دورہ بھی کیا۔
بدر کلشات نے برطانوی سامراج سے یمن کی آزادی کی سالگرہ کے جشن کے موقع پر امریکی سفیر کے اس اقدام پر تعجب کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ 30 نومبر برطانوی سامراج سے یمن کی آزادی کی سالگرہ کا دن ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر عرب اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری جانبحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular