Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

گورنر جی بی کا دیامر ڈیم منصوبے کی ملازمتوں میں گلگت بلتستان کو کوٹہ نہ دینے پر احتجاج

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لئے مشتہر ملازمتوں میں جی بی کو نظرانداز کیا گیا

گلگت(نیوز ڈیسک) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لئے مشتہر اسامیوں میں گلگت بلتستان کو کوٹہ نہ دینے پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مطالبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے چیئرمین واپڈا سے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے لئے مشتہر ملازمتوں میں جی بی کو نظرانداز کیا گیا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خصوصاً ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین واپڈا مزمل حسین نے گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون کو یقین دلایا کہ رواں ہفتے گریڈ 1 سے 15 کی 450 اسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا اور تمام اسامیوں پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے خصوصاً دیامر کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا تاکہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں جو قربانی یہاں کے باسیوں نے دی ہے اس کاازالہ کیا جاسکے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر کے بعد جی بی سمیت پورا پاکستان اس سے منصوبے سے مستفید ہوگا اور جی بی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس منصوبے کی تمام اسامیوں پر جی بی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular