اشرف جلالی نے اہل بیت ؑکی شان میں گستاخی کر کے فرقہ وارایت پھیلانے کی کوشش کی ہے
لاہور(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے گستاخ دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا (س)اشرف آصف جلالی کے خلاف کارروائی کیلئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحریری درخواست دے دی اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوسکی اوراشرف جلالی نہ صرف آزاد گھوم رہے ہیں بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگینڈا بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، سیدہ زہرا نقوی کی درخواست پر پنجاب اسمبلی کے بیشتر اراکین کے دستخط بھی درخواست پر موجود ہیں ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اشرف جلالی نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کر کے فرقہ وارایت پھیلانے کی کوشش کی ہے،درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے ،اشرف جلالی کے خطبات، تقاریر اور نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگائی جائے اور سوشل میڈیا اکاو¿نٹس مکمل طور پر بند کئے جائیں۔


































