واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کوروناوائرس نے امریکی فوجیوں پر بھی حملہ کردیا جس سے ایک فوجی جان کی بازی ہار گیا جبکہ70 سے زائد متاثر ہوچکے ہیں امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ’یو ایس ایس روز ویلٹ‘ پر کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی، بحری بیڑے پر 70 سے زائد نیوی سیلرز کورونا میں مبتلا ہیں۔


































