Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

کشمیر ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، مفتی گلزار نعیمی کا قم المقدس میں منعقدہ بین الاقوامی کشمیر کانفرنس سے خطاب

ایران کے شہر قم المقدس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بین الاقوامی کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم نے کیا۔ کانفرنس ہال میں موجود حاضرین سے مرکزی امیر جماعت اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے آنلائن خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینیوں کے ساتھ صرف ایران کھڑا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر مسلمان کا مسئلہ ہے۔ مسلمانوں کو تمام تر مفادات سے بالاتر ہوکر کشمیریوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیریوں کے مظالم پر ہمارا دل نہیں دکھتا تو ہمیں اپنے ایمان کے بارے میں شک کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالم اسلام کے سکوت اور خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular