وائر س سے ملازمتوں کی واپسی میں تیزی لانے میں مدد ملے گی،امریکی وزیرتجارت
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزیر تجارت ولبر روس نے کہا ہے کہ چین میں پھیلا کورونا وائرس امریکا کی معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو سکتا ہے، ایک انٹرویو میں ولبر روس نے کہا کورونا وائرس سے کاروباروں کو اپنی سپلائی چین پر نظرِثانی کرنے کے لیے ایک اور چیز مل گئی ہے، میرے خیال میں اس سے شمالی امریکا میں ملازمتوں کی واپسی میں تیزی لانے میں مدد ملے گی، ولبر روس کے اس بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، ڈیموکریٹ پارٹی کے رکن کانگرس ڈان بیئر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مہلک وبا کے دوران کاروباری فوائد پر بات کرنے سے متعلق سوال اٹھایا۔


































