Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

کراچی: یوم یکجہتی کشمیر پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ شعبہ سیاسات کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شریک جماعتوں نے کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں منعقدہ اے پی سی میں شامل سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حکومت سے کشمیری بھائیوں کی حمایت کے لئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کرنے، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظمیوں سے کشمیریوں پر جاری بھارتی جارحیت اور فوجی مظالم کا نوٹس لینے اور کشمیر کی آزادی تک وہاں کے شہریوں کی حمایت جاری رکھنے کے مطالبات پر مبنی قراردادیں منظور کیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی اور علی حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی حمایت کے لئے سفارتی اور دیگر فورمز پر ضروری کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں کشمیر کے اندر رہنے والوں کو مضبوط کرنا ہوگا، آج بھی کشمیری اپنے شہیدوں کو پاکستانی پرچم میں دفن کرتے ہیں یعنی وہ آج خود کو پاکستان کہتے ہیں کہ وہ بھارتی تسلط میں ہونے کے باوجود پاکستانی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک بھارت کو چین کا سانس لینے نہیں دیں گے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کی حمایت میں بھارت کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا لائحہ عمل واضح کردیا ہے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا کہ بھارت کو کشمیری مظالم پر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لئے ملک کو معاشی ترقی دینا ہوگی۔ سابق ڈپٹی میئر کراچی اور پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے لیکن عالمی اداروں کے لئے یہ مسئلہ اہم نہیں ہے جبکہ اسلامی ممالک کی ترجیح بن گئی ہے، اس سلسلے کشمیریوں کی اپنی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، اور بھارت اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔
متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما جاوید حنیف نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے کشمیر پر بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں، کشمیر کی جدوجہد کشمیریوں کے ذریعے ہوگی۔ کانفرنس سے آل پاکستان سنی تحریک کے رہنما مطلوب اعوان قادری، عوامی تحریک کے راؤ کامران، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار قلندری، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ مبشر حسن، علامہ اظہر نقوی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular