Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے پر کام کا آغاز

کراچی میں دہائیوں سے زائد عرصے سے بند سرکلر ریلوے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹریک بچھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کا معائنہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کیا۔ سٹی اسٹیشن سے شاہ لطیف تک 9 کلومیٹر ٹریک کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس موقع پر ریلوے اور ماس ٹرانزٹ کے افسران نے انہیں بریفنگ بھی دی جس میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے سٹی اسٹیشن سے اورنگی تک ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں تیس کلومیٹر ٹریک کی مرمت اور بحال کا کام کیا جائے گا۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے سرکلر ریلوے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا، معائنے کے دوران اردو کالج پر سیوریج نظام ٹھیک کرنے اور ناظم آباد پر اوور ہیڈ برج کے منصوبہ کا جائزہ لیا۔ کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، ڈپو ہل تک چار کلومیٹر لائن پر نئی ٹریک بچھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایس ریلوے ناظم آباد پر اوور ہیڈ پل بنانے کے لئے ماس ٹرانزٹ جلد منصوبہ مکمل کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular