عمرہ کی ادائیگی پر عارضی پابندی تین مراحل میں اٹھائی گئی تھی
مکہ (نیوز ڈیسک) ڈھائی ماہ میں 6 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد نے عمرہ ادا کیا ہے جبکہ 16 لاکھ افراد نے حرم مکی میں باجماعت نمازیں ادا کیں ،ادارہ امور حرمین شریفین کے اعداد و شمار کے مطابق عمرہ کی ادائیگی پر عارضی پابندی تین مراحل میں اٹھائی گئی تھی، پہلے مرحلے کا آغاز 17 صفر سے کیا گیاتھا جو 29 صفر تک جاری رہا ، حرم مکی الشریف میں نمازباجماعت کی ادائیگی کےلیے بھی عارضی بنیادوں پر خصوصی ڈیجیٹل پرمٹ جاری کیا جاتا ہے


































