مولاناطاہر اشرفی کے دورہ سعودی کی تحققیات کرائی جائے،شیعہ علماءکونسل
لاہور (نیوز ڈیسک) شیعہ علما کو نسل نے مولانا طاہر اشرفی کو متحدہ علما بورڈ پنجاب کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا،شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ مولاناطاہر اشرفی کی جگہ کسی غیر جانبدار، صاحب کردار، متقی اور صاحب علم شخص کو چیئرمین بنایا جائے ،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ محرم سے چند دن پہلے سے سعودی سفیر کی پاکستان میں شروع ہونیوالی غیر سفارتی سرگرمیوں کی تحقیقات کی جائیں اورعوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ طاہر اشرفی جیسے شخص کے اسپیشل طیارے پر سعودی عرب جانے کا ایجنڈا کیا تھا؟


































