Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان نے افغانستان کےلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دےدی، امریکی دعویٰ، پاکستانی دفترِ خارجہ کی تردید

قیام امن میں پاکستا ن کا کردار اہم رہا ہے، افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے کیلئے پاکستان نے امریکی افواج کو اجازت دے دی ہے، امریکی نائب وزیردفاع
اپوزیشن نے وضاحت مانگ لی، پاکستان میں امریکی فوجی اڈہ ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے ، ایسی قیاس آرائیاں غیر ذمہ دارانہ ہیں،پاکستانی دفتر خارجہ
 واشنگٹن/اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان تک رسائی دینے کے لیے اپنی فضائی اور زمینی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے،جبکہ پاکستان نے اس کی تردیدکردی، تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیردفاع برائے انڈو پیسفیک افیئرز ڈیوڈ ایف ہیلوے نے آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے کیلئے پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور فریقین کے درمیان مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار بہت اہم رہا ہے اس لئے امریکا خطے بالخصوص افغانستان میں امن اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں امریکی فوجی اڈوں سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کوئی امریکی فوجی یا ہوائی اڈہ نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے ، اس طرح کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور اس سے پرہیز کرنا چاہئے ،ا ±دھرپاکستان کی فضائی حدود امریکا کو دینے کی بازگشت قومی اسمبلی تک پہنچ گئی، اپوزیشن نے حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر دیا،لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کو اپنی فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، کن شرائط پر یہ اجازت دی جارہی ہے‘ایسا ہی فیصلہ اس سے پہلے ایک جرنیل نے کیا تھا وہ تو ڈکٹیٹر شپ تھی کسی سے نہ تو پوچھا جاتا تھا اور نا بتایا جاتا تھا کیا موجودہ حکومت بھی یہی کر رہی ہے ؟ اگر نہیں تو بتائیں کی کن شرائط پر امریکا کو اپنی زمین اور آسمان استعمال کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular