Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی جاری

پاکستان میں خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک کورونا کے 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار چار سو ستاسی کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی۔ سندھ میں ایک لاکھ 16 ہزار 800، پنجاب میں 91 ہزار 691، خیبرپختونخوا میں 33 ہزار 71، بلوچستان میں 11 ہزار 550، اسلام آباد میں 14 ہزار 821 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 942 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 12 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 مریض دم توڑ گئے۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔ سندھ میں 2110، پنجاب 2113 ، خیبرپختونخوا میں 1170، اسلام آباد میں 162 ، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 47 جب کہ آزاد کشمیر میں تاحال 49 مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ملک میں تاحال 2 لاکھ 71 ہزار 887 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ ئے ہیں جن میں سے 2 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فعال مریضوں میں سے ایک ہزار 274 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular