Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

وزیراعظم نے میرافضل کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بنانے کی منظوری دے دی

گلگت (نیٹ نیوز) گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کر لی، 24 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہو جائے گی اور حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی جس کے بعد آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نگراں حکومت قائم ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی آئی جی پولیس میر افضل کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے، الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان میر افضل کی بطور نگران وزیراعلی تقرری کا نوٹی فکیشن آج جاری کرے گا جبکہ پرسوں میر افضل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نگران وزیراعلی اپنی کابینہ بھی تشکیل دیں گے جس کیلئے تقریباً نام فائنل ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ سمیت سابق سیاستدان، ججز، ماہرین صحت اور صحافت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ نگران کابینہ میں جسٹس (ریٹائرڈ) مظفر حسین کو وزیر قانون، معروف صحافی ایمان شاہ کو وزیر اطلاعات، سابق رکن جی بی اسمبلی دیدار علی کو وزیر بلدیات، شاہد عالم یا معروف کوہ پیما ثمینہ بیگ کو وزیر سیاحت، ڈاکٹر جلیل یا ڈاکٹر حسن اماچہ کو وزیر صحت، راجا نظیم کو وزیر خوراک، خوشی محمد طارق کو وزیر جنگلات مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ ان کے علاوہ بھی گلگت کے تمام اضلاع سے مزید شخصیات کا کایبنہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ آئینی طور پر نگران حکومت کو نوے روز کے اندر عام انتخابات کرانا ہوتے ہیں تاہم کووڈ19 کے اس مشکل دور میں انتخابی مہم چلانا اور انتخابات کا انعقاد نگراں حکومت کیلئے کسی چیلنچ سے کم نہیں ہو گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular