ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاوَس سے نکلنے کے بعد مقدمہ چلایا جانا چاہیے
واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی نے انھیں مجرم، بے رحم اور غدار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاوَس سے نکلنے کے بعد ٹرمپ کی جگہ جیل ہے،میری ٹرمپ نے اے پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاوَس سے نکلنے کے بعد مقدمہ چلایا جانا چاہیے تاکہ امریکا کو ا ±ن سے بھی برے صدر کو اقتدار میں پہنچتے ہوئے نہ دیکھنا پڑے، انھوں نے ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہ کیے جانے اور انتخابی نتائج میں دھاندلی کیے جانے کے الزام کے بارے میں کہا کہ ٹرمپ کا یہ رویہ ان کی شخصیت کے عین مطابق ہے کیونکہ وہ کبھی بھی قانونی طور پر فتح حاصل نہیں کر سکے ہیں


































