کہاں آیت اللہ خمینیؒ اور کہاں نواز شریف، عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے ،خطاب
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ محمد زبیر نواز شریف کو آیت اللہ خمینیؒ سے تشبیہ دے رہے ہیں ، کہاں آیت اللہ خمینی اور کہاں نواز شریف،آیت اللہ خمینیؒ تو دہی اور روٹی پر گزارا کر لیا کرتے تھے تاہم نواز شریف کے لیے تولاہور سے ہیلی کاپٹر میں نہاری آتی تھی ، لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی اور ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں تھا لہذا قانون کی بالا دستی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں۔


































