Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

نماز شب (تہجد)

نماز تہجد یعنی نماز شب کی رکعتوں کی تعداد 11 ہے اور اس ترتیب سے ادا کی جاتی ہے۔۔۔ آٹھ رکعتیں، دو رکعتی نمازوں کی صورت میں، نافلۂ شب (تہجد) کی نیت سے یعنی میں نافلۂ شب پڑھتی ہوں قربة الی اللہ۔ پھردو رکعت نماز شفع کی نیت سے؛ پہلی رکعت میں سورہ حمد اور سورہ الناس، اور دوسری رکعت میں سورہ حمد اور سورہ فلق، پڑھی جائے۔ اس میں دعائے قنوت نہیں پے۔ پھرایک رکعت نماز وتر کی نیت سے پڑھی جائے۔بہتر ہے کہ سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ توحید اور ایک ایک مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس، پڑھی جائیں۔ نماز وتر میں قنوت کو طویل کرنے پر زیادہ تاکید ہوئی ہے۔مستحب ہے کہ وتر کی قنوت میں چالیس مؤمنین کے لئے دعا یا طلب مغفرت کی جائے۔”اللھم اغفر لفلان و لفلان”فلاں فلاں کی جگہ مؤمن کا نام لیا جائے۔ستر مرتبہ ذکر "اَسْتَغْفِرُاللّهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیهِ”،سات مرتبہ "هذا مَقامُ الْعائِذِ بِكَ مِنَ النّارِ”ترجمہیہ اس شخص کا مقام [کھڑے ہونے کی جگہ] ہے جو تیری آگ سے تیری بارگاہ میں پناہ لایا ہے۔300 مرتبہ "اَلعَفو”(ان سے کم تعداد میں پڑھنا بھی جائز ہے)، اور پھر یہ دعا پڑھے: "رَبِّ اغْفِرْلی وَارْحَمْنی وَتُبْ عَلی اِنَّكَ اَنْتَ التَّوّابُ الْغَفُورُ الرَّحیمُ۔”ترجمہ:اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما اور میری توبہ قبول کر، یقینا تو بہت بخشنے والا اور بڑا مہربان ہے۔ پھررکوع و سجود، تشہد و سلام پڑھ کر نماز مکمل کرے۔
نماز تہجد کے فوائد
حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز شب کے فوائد بتاتے ہوۓ فرمایا:1۔نماز شب خدا کی خوشنودی اور 2۔فرشتوں کی دوستی کا باعث ہے۔  3۔پیغمبروں کی سنت ہے۔  4۔نورمعرفت ہے۔ 5۔ایمان کی مضبوط بنیاد کا باعث ہے۔ 6۔جسموں کی راحت ہے۔ 7۔شیطان سے بیزاری کا باعث ہے۔8۔دشمنوں پر فتح یابی کا ذریعہ ہے۔ 9۔دعا کی قبولیت کا باعث ہے۔ 10۔اعمال کی قبولیت کا باعث ہے۔11۔رزق میں اضافہ کا باعث ہے۔ 12۔اپنے نمازی کی ملک الموت سے سفارش کرنے والی ہے۔ 13۔قبر کا چراغ ہے۔ 14۔قبر کا فرش ہے۔ 15۔منکر نکیر کو جواب دینے والی ہے۔ 16۔قبر میں اپنے نمازی کی مونس ہے۔ 17۔قیامت تک اپنے نمازی کی زیارت اور دیکھ بھال کرنے والی ہے۔ 18۔اور جب روزِ قیامت اپنے نمازی پر سایہ رحمت ہے۔19۔اس(نمازی)کا سرتاج ہے۔20۔اس(نمازی)کے بدن کا لباس ہے۔21۔اس(نمازی)کے آمنےسامنے رہنے والا نور ہے۔ 22۔(یہ نماز)اس(نمازی) کے اور جہنم  کی  آگ کے درمیان پردہ ہے۔ 23۔خدا کے حضور اُس کے حق میں حجت(دلیل) ہے۔ 24۔نیکیوں کا پلہ بھاری ہونے کا سبب ہے۔ 25۔پل صراط عبور کرنےوالی سواری ہے۔ 26۔جنت کے دروازے کی چابی ہے۔

ReplyReply allForward

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular