لاہور( پ ر ) وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ نئے مدرسہ بورڈ بنا کر مذاہب کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے،جب ریوڑیاں بٹ رہی ہوں تو لینے والے مل ہی جاتے ہیں ،حکومت اور دیگر اداروں کانئے بورڈ بنا کر تفریق پیدا کرنے کا اقدام قائد اعظم ؒکے اصولوں کے منافی ہے، حالات تنگ کئے جارہے ہیں، مدارس حکومت سے مالی امداد نہیں لیتے ،خود انحصاری کے تحت اپنا نظام چلا رہے ہیں لیکن ان کے اکاونٹ بند کر دیئے گئے ہیں


































