Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

مچھروں کو گھر سے کیسے دور رکھیں

مچھر بظاہر ایک چھوٹا سا ا ±ڑنے والا کیڑا ہے،لیکن کیا آپ جانتے ہیں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس چھوٹے سے کیڑے کو ”دنیا کا سب سے خطرناک جاندار“ تسلیم کیا جا چکا ہے؟
مچھر کی وجہ سے دنیا بھر میں ملیریا، ڈینگی اور مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض وبا کی صورت پھیل رہے ہیں،اور ان بیماریوں کے نتیجہ میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں،ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی رہائش گاہ، دفاتر، اسکول یا کام کرنے کی جگہ ان مچھروں سے پاک ہو۔
آئیے وہ نسخے یا طریقے جاننے کی کوشش کرتے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنے گھر کو مچھروں سے محفوظ بنانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
کافی کے بیج:
کافی کے بیج ایک آسان سا گھریلو ٹوٹکا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے گھر کو مچھروں سے نجات دلانے میں باآسانی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ گھر میں جن جگہوں پر پانی موجودہو، مثلاً سوئمنگ پول ، پانی کی ٹنکیاں وغیرہ، وہاں کافی کے بیج ڈال دیں، آپ کا یہ عمل پانی میں موجود مچھر کے انڈوں کو پانی کی اوپری سطح پر لے آئے گا اور وہاں آکسیجن کی کمی کے باعث یہ انڈے خود بخود ختم ہوجائیں گے۔
کاف ±ور:
اگر آپ کے گھر میں مچھروں کی بہتات ہے تو گھر کے دروازوں ، کھڑکیوں اور روشن دانوں کے پاس کافور جلا دیں اور 30 منٹ کے لیے گھر کی تمام کھڑکیوں، دروازوں اور دیگر کھلی جگہوں کو بند کردیں،آدھا گھنٹے بعد جب آپ گھر میں داخل ہوں گے تو کافور کی مہک سے تمام مچھروں کو مردہ پائیں گے۔
بادرونہ کا تیل:
مچھروں سے نجات حاصل کرنے کی غرض سے بادرونہ کے تیل (Citronella Oil) کا استعمال ایک بہترین نسخہ ثابت ہوسکتا ہے، جسے ایک کے بجائے مختلف صورتوں میں استعمال کیاجاتا ہے،مثلاً
٭مچھر دور بھگانے کے لیے گھر میں بادرونہ کے تیل کا چھڑکاﺅ کیا جاسکتا ہے۔
٭یہ تیل جسم پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔
٭ کسی موم بتی یا چراغ میں ڈال کر روشنی کرنے سے بھی مچھر وں کو گھر سے دور بھگایا جاسکتا ہے۔
لیونڈر کا تیل:
تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے تیل بالخصوص لیونڈر کا تیل انسانی صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہے،یہی نہیں لیونڈر کا تیل آپ کو مچھروں سے بھی محفوظ رکھنے میں مددگا ر ثابت ہوتا ہے۔
عام طور پر مچھر لیونڈر کے تیل کی خوشبو برداشت نہیں کر پاتے، لہٰذا آپ گھر کے کمروں میں اس تیل کا چھڑکاﺅ کر کے گھر کو مچھروں سے محفوظ بناسکتے ہیں۔
پائن کی لکڑی:
اگر ایک بار آپ اپنے گھر کے بیرونی حصوں میں پائن کی لکڑی جلالیں تو اس لکڑی کے جلنے سے پیدا ہونے والی ب ±و ہر قسم کے مچھروں کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
کالی مرچ:
کالی مرچ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور یہ ایک ایسا مصالحہ ہے جس کا استعمال صحت مند طرز زندگی میں ضروری سمجھا جاتا ہے،کالی مرچ کا استعمال جہاں صحت کے لیے بہترین ہے، وہیں گھر کو مچھروں سے تحفظ فراہم کرنے میں بھی یہ معاون ہوتی ہے۔
جی ہاں !
مچھروں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے کونوں میں کالی مرچ رکھی جاسکتی ہے، یہی نہیں کالی مرچ کا اسپرے کرنا بھی مچھروں کو گھر سے دور رکھتا ہے۔
لہسن:
لہسن کی ب ±و عام طور پر مچھروں کے لیے ناگوار ہوتی ہے،چنانچہ لہسن کو بھی مچھروں کے لیے زہر قاتل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ لہسن کو کچل کر اس میں پانی شامل کریں اور پھر کچھ منٹ کے لیے ا ±بال لیں۔ اس مرکب کو کمروں میں اسپرے کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لہسن میں پایا جانے والا سلفر کمپاﺅنڈ مچھروں کو انسان پر حملہ آور ہونے سے روکتا ہے، لہٰذا مچھروں سے حفاظت کے طور پر لہسن کھایا بھی جا سکتا ہے۔
روزمیری:
روزمیری کا پودا اور اس کا تیل دونوں ہی حشرات کے حملے سے بچنے کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ آپ اپنے گھر کو روز میری کے پودوں سے مہکا کر مچھروں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ روزمیری کی چندجھاڑیاں بمعہ پھول لے کر جلائیں، جس کے بعد آپ کا گھر مچھروں سے پاک ہوجائے گا۔
سویا بین تیل:
سویا بین کا تیل مچھروں کی افزائش کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، اسے موم بتی میں ڈال کر روشن کرنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔
لیمن گراس:
لیونڈر، روز میری اور کالی مرچ کی طرح مکھیاں اور مچھر لیمن گراس کی مہک بھی پسند نہیں کرتے۔ آپ لیمن گراس کا تیل ان کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس پودے میں موجود citronella مچھروں اور مکھیوں کو قریب نہیں آنے دیتی۔لیمن گراس اگر گھر میں بھی ا ±گایا جائے تو اس میں موجود لیموں کی خوشبو سے مچھر دور بھاگ جاتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular