Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ فلسطین سے منافع کمانے والی112 کمپنیوں کی فہرست جاری

کمپنیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کر رہی ہیں،اقوام متحدہ
نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں سے منافع کمانے والی 112 کاروباری کمپنیوں کی فہرست جاری کردی یہ کمپنیاں عالمی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی سر زمین پر اسرائیلی قبضے کی حمایت کر رہی ہیں، اس میں سے بیشتر کمپنیوں کے دفاتر اسرائیل میں ہیں، جس میں بینک، ٹیلی فون اور تعمیراتی کمپنیاں بھی شامل ہیں،ادارے کی فہرست میں سیاحت کے لیے معروف ویب سائٹس ائر بی این بی، بکنگ ڈاٹ کام، ایکس پیڈیا وٹرپ ایڈوائزر، بنیادی ڈھانچے کے لیے معروف فرانسیسی کمپنی السٹوم، امریکا کی مواصلاتی کمپنی موٹرولا اور غذائی اشیا کی معروف کمپنی جنرل ملز جیسی بڑی بین الاقوامی کمپنیاں بھی شامل ہیں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular