ایک بچے نے سکہ نگل لیا۔ اس کی ماں بڑی پریشان تھی اسی اثناء میں ایک صاحب کا ادھر سے گزر ہوا۔ ان کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے جھٹ بچے کو الٹا کردیا اور اس کے منہ سے سکہ فرش پر آگرا۔
عورت بولی۔ شکریہ۔ کیا آپ ڈاکٹر ہیں؟
نہیں محترمہ ! میں انکم ٹیکس افسر ہوں۔ اس شخص نے جواب دیا۔
O۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔O
لڑکا(ڈاکٹر سے) کیا آپ کے پاس درد کی دوا ہے؟
ڈاکٹر۔ درد کہاں ہے؟
لڑکا۔ ابھی تو درد نہیں آدھے گھنٹے بعد ہوگا۔ جب ابو میرا زرلٹ دیکھیں گے۔
O۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔O
احمد (جاوید سے) بتاو ¿سمندر میں روشنی کے مینا رکیوں بنائے جاتے ہیں۔
جاوید۔ تاکہ مچھلیاں راستہ نہ بھول جائیں۔
O۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔O
مالکن۔ دودھ بہت پتلا ہے کیا تم نے اس میں پانی ملایا ہے؟
دودھ والا۔ بالکل نہیں اس میں برف ملائی تھی کہ راستہ میں گرمی سے خراب نہ ہو۔
O۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔O
دو بیوقوف عجائب گھر دیکھنے گئے انہوں نے ایک ڈھانچہ دیکھا جس پر لکھا تھا 1737ء ڈھانچہ دیکھ کر ایک بے وقوف بولا۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے ٹرک کے نیچے آیا ہے۔
دوسرا بولا۔ تم ٹھیک کہتے ہو۔ اسی لئے عجائب گھر والوں نے اس ٹرک کا نمبر بھی لکھ دیا ہے۔
O۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔O
ایک آدمی کرکٹ کا بہت شوقین تھا۔ ایک دفعہ وہ دوردراز کے ایک قصبے میں گیا تو اس نے مقامی دکاندار سے پوچھا: یہاں کوئی ٹیم بھی ہے؟
بالکل ہے‘ کل میچ بھی کھیلے گی‘ دکاندار نے جواب دیا۔
مجھے بھی کھلالیں گے وہ لوگ؟ اس نے پھر کہا۔
ضرور کھلائیں گے کل میدان میں آجانا۔ دکاندار نے جواب دیا۔
آدمی نے دکاندار سے مکمل کٹ خریدی اور اگلے روز وہ نئی کٹ پہن کر بلا بغل میں دبائے ہوئے میدان میں پہنچ گیا۔ دکاندار بھی موجود تھا۔ کیسا لگ رہا ہوں ؟ آدمی نے دکاندار سے پوچھا۔
جچ رہے ہو۔ دکاندار نے جواب دیا۔ لیکن میچ تو فٹ بال کا ہے۔
O۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔O
استاد (شاگرد سے) :بتاو ¿ تمہارا گھر دور ہے یا سورج۔
شاگرد: جناب! میرا گھر۔
استاد:(حیرانی سے): وہ کیسے؟
شاگرد:جناب! یہاں سے سورج تو نظر آتا ہے مگر میرا گھر نہیں۔
O۔۔۔۔۔۔***۔۔۔۔۔۔O
- Home
- بچوں کا نوائے اسلام
- مسکراہٹیں
مسکراہٹیں
-
Ilyas - جولائی 30, 2020
- بچوں کا نوائے اسلام
- 8
- 1 minute read


































