محرم اور عزاداری شیعوں کے لئے اہم ترین مناسبت ہے ،خطاب
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے ایک بار پھر محرم میں عزاداری سید الشہداؑ کے موقع پر کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز اور طبی ضابطوں پرعمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، سید حسن نصر اللہ نے المنار ٹی وی چینل سے اپنے براہ راست خطاب میں محرم اور عزاداری کو شیعوں کے لئے اہم ترین مناسبت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ محرم در حقیقت شیعوں کے لئے بہت سے فرائض اور ذمہ داریوں کا مجموعہ ہے اور دنیا میں خاندان نبی و آل نبی ؑ کے چاہنے والے مختلف انداز میں عزاداری و سوگواری کا اہتمام کرتے ہیں ،انہوں نے اظہار غم، شہروں قریوں اور گلی کوچوں کو سیاہ پوش کرنے اور وہاں پرچم عزا لہرانے کو فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے اصحاب باوفا کی سوگواری کا لازمہ قرار دیا۔


































