سرکاری فوج نے طیارے کو لینڈنگ کے وقت نشانہ بنایا، زوردار دھماکے
طرابلس (نیوز ڈیسک) لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کی فوج نے سعودی نواز خلفیہ حفتر کی مسلح ملیشیاکیلئے سامان حرب لانے والے طیارے کو مار گرایا،کارگو طیارے کو اس وقت نشانہ بنایا گیاجب وہ ترھونہ کے ہوائی اڈے پر اتر رہا تھا، طیارہ میں موجود اسلحہ و گولہ باردو پھٹنے سے دھماکوں کی آوازیں کافی دورتک سنائی دیتی رہیں، یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ طیارے نے کس ملک سے پرواز کی تھی تاہم خلیفہ حفتر کی فوج کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود عام طور پر متحدہ عرب امارات، مصر اور سعودی کی جانب سے فراہم کیا جاتا رہا ہے۔


































