Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

لاہور: محرم الحرام کے دوران نقص امن کا باعث بننے والوں کو 2 ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ

لاہور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، نقص امن کا باعث بننے والوں کی نظر بندی کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، نقص امن کا باعث بننے والے افراد کی لسٹیں تیار کرنا شروع کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لسٹیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور اسپیشل برانچ کی رپورٹس پر تیار کی جائیں گی۔ اسی طرح نقص امن کا باعث بننے والے افراد کی دو ماہ نظر بندی کے احکامات ضلعی حکومت سے لئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی میٹنگ ہوئی, جس میں اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں طے پایا کہ محرم الحرام کو ہر صورت میں پرامن بنانا ہے، اس حوالے سے شرپسندی پھیلانے والوں کی سرکوبی کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ جن رہنماوں یا علماء و ذاکرین کے نقص امن کا باعث بننے کا خدشہ ہے، انہیں دو ماہ کیلئے جیلوں میں نظر بند کر دیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular