خاتون پولیس افسر کے قتل پر ردعمل،اسلامی دہشت گردی کا واویلا
پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے خاتون پولیس اہلکار پر چاقو سے حملے کو بہانہ بنا کر ایک مرتبہ پھر اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور مسلمانوں کے احساسات و جذبات کو مجروح کیا ہے،میکرون نے پیرس کے مضافات میں خاتون فرانسیسی پولیس آفیسر کے قتل پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اسلامی دہشت گردی کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، واضح رہے کہ تیونسی باشندے نے پولیس اسٹیشن میں گھس کر چاقو کے وارسے خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا جب کہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیاتھا۔


































