آزادی اظہار کسی کی توہین کا حق نہیں دیتا
کوالالمپور (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے فرانس کے خلاف شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان سے نہیں لگتا کہ وہ مہذب ہیں ، میکرون نے ایک غصیلے فرد کے عمل کا الزام پوری امت مسلمہ پر تھوپا، اس لحاظ سے مسلمانوں کو بھی حق پہنچتا ہے کہ وہ فرانس کو تاریخی جرائم کی سزادیں ، آزادی اظہار کسی کی توہین کا حق نہیں دیتا، آزادی اظہار کے نام پر کوئی فرد کسی دوسرے شخص کو جاکر برا بھلا کہنے کا اختیار نہیں رکھتا ، مغرب کی اپنی اقدار ہم پر تھوپنے کی کوشش ہماری آزادی چھیننے کے مترادف ہے۔ مغرب اپنے مذہب سے تو دور ہوچکا ہے مگر انہیں دوسرے مذاہب کی توہین نہیں کرنی چاہیے


































